English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں اس بار سردی جلد اور پہلے سے زیادہ ہوگی محکمہ موسمیات

شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں نومبر کے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے اس بار کراچی میں سردی جلدی آنے اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے جو اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے۔ حکام نے بتایا کہ شمالی بلوچستان میں پریشر گریڈینٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم سرد ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے تاہم اس بار جلد سردی اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے