English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائد ملت کی شہادت کے بعد سرمایہ دار اور وڈیروں نے سیاست پر قبضہ کرلیا میئر کراچی

لیاقت علی خان کی شہادت ملک اور قوم کا بہت بڑا نقصان ہے، اگر انہیں شہید نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی میں آگے ہوتا، وسیم اختر
شہر میں بہت سارے مسائل ہیں آوارہ کتے بھی اس شہر کا مسئلہ بن چکے ہیں، لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کے دن ملک کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی شہادت سے ملک اور قوم کا بہت بڑا نقصان ہوا۔اگر لیاقت علی خان کو شہید نہ کیا گیا ہوتا تو آج ملک ترقی میں آگے ہوتا۔ ان کی شہادت کے بعد سرمایہ داروں اور وڈیروں نے جس طرح سیاست اور ریاست پر قبضہ کیا اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیاقت علی خان کی 68ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر میں بہت سارے مسائل ہیں آوارہ کتے بھی اس شہر کا مسئلہ بن چکے ہیں تاہم کے ایم سی کے تین اسپتالوں میں ادویات پہنچا دی گئی ہیں سگ گزیدگی کا شکار کوئی بھی شہری عباسی شہید اسپتال، لانڈھی میڈیکل سینٹر اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین کے لئے رابطہ کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے کاموں میں وزیر اعلیٰ سندھ کی صفائی مہم میں ہم بھر پور تعاون کر رہے ہیں اور کچرا اْٹھایا بھی جا رہا ہے مگر یہ مستقل حل نہیں ہے اس کا مستقل حل نکالنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے