English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹانک میں ہلاک 12 افراد کے لواحقین کا لاشوں کے ساتھ دھرنا اور احتجاج

القمر

ٹانگ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 12 افراد کے لواحقین نے لاشیں ٹریفک چوک پر رکھ احتجاج شروع کردیا۔

گزشتہ روز گاوں اماخیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے انعام گروپ کے دو کارندوں کو قتل کردیا تھا جس کی اطلاع پر مذکورہ گینگ نے اماخیل میں درہ بین روڈ پر سواریوں سے بھری ہائی ایس وین اور یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل سوار عام شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، قتل ہونے والے 12 افراد میں بیٹنی اور مروت قبیلے کے افراد شامل ہیں۔

مقتولین کی لاشیں جب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لائی گئیں تو وہاں لواحقین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، رات گئے ڈی سی ٹانک فہد خان وزیر اور پولیس سمیت عسکری حکام نے مذاکرات کئے لیکن وہ ناکام رہے آج لواحقین نے لاشوں کو اسپتال سے اٹھا کر ٹریفک چوک پر دھرنا دے دیا ہے۔

اس وقت شہر بھر میں تجارتی مراکز اور دکانوں سمیت ٹرانسپورٹ بند ہے ضلع بھر خوف کی فضاء ہے پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی بڑھادی ہے، مظاہرین شدید مشتعل ہیں ان کی قیادت جے یو آئی کے ایم پی اے محمود احمد خان بیٹنی سابق ایم پے اے غلام قادر بیٹنی اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سابق ضلعی امیر مولانا شریف الدین کررہے ہیں، مظاہرین انعام گینگ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہونگے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے