English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہی جوڑا یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے دوبارہ ایس او ایس ویلیج پہنچ گیا

القمر

لاہور: برطانوی شاہی جوڑا ایک بار پھر یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ایس او ایس ویلیج پہنچ گیا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ لاہور کے ایس او ایس ویلیج پہنچ گئے جہاں وہ کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزاریں گے۔

شاہی جوڑا دن 12 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا جس کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ شاہی جوڑا اپنے ذاتی شاہی طیارے میں لاہور سے اسلام آباد جائے گا۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد لینڈ نہ کرسکاتھا اور واپس لاہور آگیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور کا دورہ

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب 5 روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول سے کیا تھا، جب کہ شاہی جوڑا آج اسلام آباد سے اپنے  وطن واپس روانہ ہوگا۔ گزشتہ 10 سال میں کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے