English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا کا حکومت کو گھر بھیجنے کا ارمان دیوانے کی بڑھک ہے‘ فردوس عاشق

ریاست کو حق ہے کہ وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے
27 اکتوبرکوحکومت قومی یک جہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش برداشت نہیں کریگی
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حکومت کو گھر بھیجنے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔نجی ٹی وی نیوز کے مارننگ شومیں گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست کو حق ہے کہ وہ ڈنڈا اٹھائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ 27 اکتوبر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن ہے، حکومت اس قومی یک جہتی کو پارا پارا کرنے کی سازش برداشت نہیں کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پنجہ آزمائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور قانونی حق ہے، تاہم مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے