ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہاولپور میں خواتین سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 افراد گرفتار

بہاولپور: پولیس نے مسافر خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق بہاولپور کے تھانہ عباس نگر کی حدود میں 3 اوباش نوجوانوں نے 2 خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لےجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے اور تھانہ عباس نگر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376  کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا میں تفریح کے لیے آنے والی نورین اور اریبہ کو عباس نگر کے رہائشی مبشر، اکبر اور کاشف ورغلا کر لال سوہانرا نیشنل پارک جنگل میں لے گئے اور وہاں ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ خواتین کے شورمچانے پر لوگوں نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں