English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم فضل الرحمن سے براہ راست بات کرنے کو تیار

مولانا کے قابل عمل مطالبات تسلیم کئے جائیں، وزیراعظم کی پرویز خٹک کوہدایت
مذاکراتی ٹیم چاہے گی تو وزیراعظم ٹیلیفون پر مولانا فضل الرحمن سے بات کر سکتے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ استعفیٰ کے بغیر حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کرنے کو تیار ہو گئے.وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے قابل عمل مطالبات تسلیم کیے جائیں۔مذاکراتی ٹیم اگر وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا چاہیں تو وزیراعظم بات کریں گے۔وزیراعظم مولانا سے براہ راست بات چیت کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بات کروانے کا اختیار پرویز خٹک کو دے دیا، دونوں کے مابین ٹیلیفون پر گفتگو کب ہو گی اس متعلق تاحال نہیں بتایا گیا اور نہ ہی مولانا کی جانب سے اس پر کوئی موقف سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے