English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فنڈز کی عدم فراہمی کراچی میں امن ایمبولینس سروس بند

محکمہ صحت نے ایمبولینس کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا تھا اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز سابق امن ایمبولینس نے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی پر کراچی بھر میں اپنی سروس بند کر دی ہے جبکہ محکمہ صحت نے ان ایمبولینس کی تعداد بڑھانے کا بھی اعلان کیا تھا، اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جون میں حکومت سندھ نے امن ہیلتھ کیئر سروسز کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہریوں کے لیے سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز متعارف کروائی، صوبائی حکومت نے ایمبولینس سروسز کو 412 ملین روپے کی رقم فنڈز کی مد میں فراہم کرنا تھی اور امن ہیلتھ کیئر سروسز نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہنگامی طبی امداد کی سہولتوں پر مشتمل ایمبولینس چلانے کا نظام فعال رکھنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز کی انتظامیہ محکمہ صحت سے رابطے میں ہے اور انہیں جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم فنڈز ملنے تک ایمبولینس سروس نہیں چلا سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے