English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی

القمر

 اسلام آباد: حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام  سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی تھی جس کے تحت ان کے درمیان آج پہلی ملاقات ہونا تھی جس میں حکومتی کمیٹی انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

واضح رہے  جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے