English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشاف، سپلائر گرفتار

القمر

 کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی۔ اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے نقلی انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، اس سلسلے میں دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک کو فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد کیا گیا، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جارہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے