ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے جاری بیان میں کہا کہ غیرملکی سفارتکار اور  میڈیا گروپ  لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ ہوگئے لیکن بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار، سفارتکار ایل او سی جانے کے لیے نہیں پہنچا، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پرکھڑا نہیں رہ سکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں سفارتکاروں کے ساتھ ایل اوسی جانے کی اخلاقی جرات نہیں، غیر ملکی سفارتکاراورمیڈیا ارکان کا گروپ ایل اوسی پر سچ سامنے لائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جبکہ بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں