English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

القمر

بلوچستان کے ضلع پشین کے نواحی علاقے کلی ظریف آباد میں دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز ذرائع کے مطابق کلی ظریف آباد میں بیوی کی مبینہ فائرنگ سے شوہر رحمت اللہ جاں بحق ہوگیا۔  لیویز نے قتل کے الزام میں مقتول رحمت اللہ کی بیوی کو گرفتار کرکے لاش قبضے میں لے لی جس کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کے شبہ میں قتل کیا۔  ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اس کا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے