English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے، فضل الرحمن

القمر

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک میاں نوازشریف کی طبیعت کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے، موجودہ حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے، میاں نوازشریف کو اسپتال میں بہترین سہولیات دی جائیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے