English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف ڈینگی نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی دوائوں کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کم ہوگئے تھے

بیٹے نے زہر دئیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ٹیم نوازشریف کو چیک اپ کیلئے سروسزاسپتال لے کر پہنچ گئی، سروسزاسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تیار کرلیا گیا۔میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر محمود ایاز کررہے ہیں۔ رات گئے نواز شریف کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں ڈینگی نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کی دواؤں کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، ان کا ڈینگی ٹیسٹ نگیٹوآیا ہے اب ان کی حالت خطرے سے باہر اور بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نگیٹوآیا ہے، اس حوالے سے ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کی دواؤں کی وجہ سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے۔ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، ان کی حالت اب بہت بہتر ہے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج 3گھنٹے ان کے ساتھ تھے، ڈاکٹر عدنان میاں نواز شریف کے ساتھ پیر کے روز تین گھنٹے سے زائد وقت تک موجود رہے اور انہوں نے ہی خون پتلا کرنے والی ادویات تجویز کی تھیں۔ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف کی دیکھ بھال کیلئے24گھنٹے ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کردی گئی ہے، لہٰذا نواز شریف کے ذاتی معالج کو رسائی نہ دینے کی خبر غلط ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے نے طبیعت خراب ہونے پر لندن سے بیان دیا تھا کہ جیل میں ان کے والد کو زہر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے تاہم میڈیکل ٹیسٹ ہونے کے بعد تمام صورتحال واضح ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے