ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭اشتعال انگیزباتیں کرنے پر٭ کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتار، آج عدالت میں پیش

نواز شریف کے داماد کیخلاف 11 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدرکو گرفتار کرلیاگیا۔وہ بھیرہ سے لاہور آرہے تھے پولیس نے انہیں راوی ٹول پلازہ کے قریب حراست میںلے لیا۔پولیس کے مطابق ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز باتیں کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف11اکتوبرکو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز، یوسف عباس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) محمدصفدر اور لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور کی سیشن کورٹ سے 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرالی تھی۔آخری اطلاعات تک آج زیر حراست مسلم لیگ کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں