English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج صبح ٗ گلبہار پیتل والی گلی میں ٗ پولیس مقابلے میں 3سگے بھائی زخمی ٗ ایک دم توڑ گیا

مسلح ڈاکو ایک گھر میں گھس کر لوٹ مار کررہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور گلی کا محاصرہ کرلیا ٗ ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو زخمی کردیا
پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ٗ ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ٗ تینوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے گلبہارپیتل والی گلی میں پولیس اورڈاکوئوں کے درمیان دوبدومقابلہ،ایک پولیس اہلکارزخمی،3ڈکیت بھائی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار،اسپتال پہنچتے ہی ایک زخمی ڈکیت دم توڑگیا۔تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے گلبہارپیتل والی گلی میں ڈاکوئوں کی ایک گھرمیں گھس کرلوٹ مارکی اطلاع ملنے پرپیتل والی گلی کامحاصرہ کرلیا،جس پرمسلح ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکارخالدافضل ولد افضل کوزخمی کردیا،پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکوئوں توصیف ولد شمس الدین ،راقب ولد شمس الدین اورآصف ولد شمس الدین کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ اورلوٹاہواسامان برآمدکرلیاپولیس نے زخمی پولیس اہلکارسمیت زخمی ڈاکوئوں کوطبی امدادکیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائوکاکہناہے کہ زخمی ہونیوالے ڈاکوئوں میں توصیف دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاہلاک اورزخمی ملزمان آپس میں سگے بھائی اورجرائم پیشہ ہیں ،ملزمان کامزیدریکارڈچیک کیاجارہاہے ،ملزمان ایک گھرمیں گھس کراہل خانہ کویرغمال بناکرلوٹ مارمیں مصروف تھے کہ مددگار15پراطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی ،تاہم پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعدہلاک ہونیوالے ملزم کی لاش کوایدھی سردخانے منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے