English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسے عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے سمیت اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، لیکن کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں اور ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، ہم ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان اور غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔  کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے