English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا، خواجہ آصف

القمر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے، انہیں سیاسی اقدار کا کوئی پاس نہیں، شرم حیا حکومت کے پاس سے بھی نہیں گزری، بیمار شخص کے لیے جس طرح کے بیان دئیے جارہے ہیں ہم اسے نہیں بھولیں گے اور اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کا شریف خاندان کے ساتھ رویہ انتہائی غیرانسانی ہے، میاں نوازشریف کی صحت کاشدید خطرات لاحق ہیں، نوازشریف سے طبی سہولیات واپس لے لی گئیں تھی، میڈیکل رپورٹس کوسامنے نہیں لایا جارہا، مریم نواز کی والد سے ملاقات نہ ہونے دینے سے ثابت ہے یہ سفاک ہیں، (ن) لیگ نوازشریف کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قراردیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو ن لیگ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے