English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف سے متعلق عدالت کے ہرفیصلے پرمن وعن عمل کریں گے، یاسمین راشد

القمر

لاہور: صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق عدالت کے ہرفیصلے پرمن وعن عمل کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صحت سے متعلق تمام سہولیات دی جارہی ہیں، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کرتے ہیں اور میاں صاحب نے خود اپنے علاج سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا، تمام علاج میاں نواز شریف کی اجازت سے ہورہا ہے جب کہ میں نے ڈاکٹر ایاز کو کہا بغیر کسی پریشر کے بلکل ٹھیک رپورٹ پیش کریں۔

صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام رپورٹس بھیج دی ہیں، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا من و عن اسے قبول کریں گے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بائیس ہزار ہوگئے ہیں، ان کے پلیٹس لیٹس بن رہے تھے لیکن جلد ختم ہورہی ہیں، نواز شریف کو شوگر ہے، گردے دل کی تکلیف ہے، بلڈ پریشر بھی ہے اس لیے ان کی کنڈیشن سیریس تھی لیکن حالات بہتر ہورہی ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کی رپورٹس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، عمران خان کو بطور مریض ان سے ہمدردی ہے، وزیراعظم نے نوازشریف کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور وزیراعظم چاہتے ہیں کہ مریم بی بی ضرور اپنے والد کی تیمارداری کریں جب کہ طبیعت خراب ہونے پر مریم نواز کو اسپتال داخل ہونے کو کہا، طبیعت بہتر ہونے پر مریم نواز کو واپس بھجوا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے