English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپر سائیکلون کے اثرات 2نومبر تک برقرار رہنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کے چیف میٹ آفیسر سردار سرفراز نے بتایا کہ سمندری طوفان کی شدت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اور سپر سائیکلون میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اس کے اثرات بلوچستان اور سندھ کے ساحل پر براہ راست نہیں پڑیں گے کیوں کہ عمان کی جانب موومنٹ کررہا ہے۔800 نائٹیکل میل دور بننے والا یہ طوفان اب کراچی سے700 نائٹیکل میل دور ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں اور آندھی بھی آسکتی ہے۔2 نومبر تک یہ سلسلہ چلے گا۔ تاہم 31 اکتوبر اور یکم نومبر اہم ہے کیوں کہ شدت بڑھے گی اور بارش کا امکان زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے