ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا لیکن مطالبات کا پتہ نہیں، فواد

سندھ اور پنجاب نے مولانا کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتہ نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا لیکن ابھی تک ان کے مطالبات کا پتا نہیں چلا کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں لانگ مارچ کرپشن کے خلاف ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو، بہرحال شوق پورا کر لیں، سندھ اور پنجاب نے فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں