ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا کوئی متبادل نہیں تو اسی پر گزارا کریں، فواد چوہدری

 کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پسند نہیں تو پھر بھی انہیں 5 سال برداشت کرنا پڑے گا جب کہ عمران خان کا کوئی متبادل نہیں تو اسی پر گزارا کریں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کرکے اپنا حق استعمال کیا، انہوں نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض میڈیا والے مدعی سست گواہ چست والا معاملہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، ان کے خاندان والوں کو چاہیے قوم کے پیسے واپس کر دیں جب کہ نوازشریف کے لیے دعاگو ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پسند نہیں تو پھر بھی انہیں 5 سال برداشت کرنا پڑے گا، عمران خان کا کوئی متبادل نہیں تو اسی پر گزارا کریں، اپوزیشن کا ویسے ہی کوئی حال نہیں، کوئی بیمار ہے، کوئی اسپتال میں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک سیاسی تھی تاہم مولانا فضل الرحمان کو اپنے مقاصد کا ہی نہیں پتا، پی ٹی آئی کے دھرنے کو اس دھرنے سے نہیں جوڑنا چاہیے، مسئلہ کشمیر دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں