English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی پونے7ارب ڈالر پر آگیا

القمر

 اسلام آباد: رواں مالی سال کے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی کے ساتھ 7ارب 78 کروڑ ڈالر پر آگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران ملکی برآمدات 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 7 ارب 52 کروڑ ڈالر رہی ہیں جبکہ اسی عرصے میں ملکی درآمدات 19 اعشاریہ 3 فیصد کمی کے بعد 15 رب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جولائی سے اکتوبر کے دوران تجارتی خسارہ 33 فیصد کمی کے بعد 7 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا جبکہ صرف اکتوبر میں برآمدات 6 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر، درآمدات 17 فیصد کمی کے بعد 3 ارب 98 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 32 فیصد کمی کے بعد 1 ارب 97 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک کے تجارتی خسارے میں کمی سے مستقبل میں جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے