English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی

القمر

 اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایک لاکھ پر ماہانہ 1230 کے بجائے 1040 روپے ملیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سیونگز کی اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد سے زائد کمی کردی گئی ہے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشن بینیفٹ کی شرح منافع 14.76 سے کم کر کے 12.48 فیصد کر دی گئی ہے۔

منافع میں کمی کے  بعد اب ایک لاکھ پر ماہانہ 1230کے بجائے 1040 روپے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر ہر چھ ماہ بعد 6350 کے بجائے 5500 روپے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ہر ماہ 1080 کے بجائے 910 روپے اور  ڈیفینس سیونگز سرٹیفکیٹ اب دس سال کے بعد 340000 کے بجائے 276000 ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے