English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے مسلسل کوشش کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اورنقشے صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہےاور پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں میڈیا کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے مسلسل کوشش کر رہا ہےاور امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر پاکستان نے کرتارپورآنے والے یاتریوں کیلئے پیکج بنایا ہے جس کے تحت یاتریوں کیلئے ویزہ ، دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کرے گا،پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیااور بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے