English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

القمر

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 42 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے، جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے