English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ کو کرپشن فری بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغازہوگیا

القمر

لاہور(آئی این پی)کلب کی سطح سیکرکٹ کو کرپشن فری بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا،کلب کرکٹ میں پہلی مرتبہ اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس کمیٹی بنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نیکلب کی سطح سیکرکٹ کوکرپشن فری بنانے کیلیے عملی اقدامات کاآغازکردیا،بورڈ احکامات کی روشنی میں او ٹی سی لاہورچیلنج کپ کے لیے چھ رکنی اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کردی گئی،اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سجاد اکبر کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں ٹورنامنٹ کیانتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی قواعد وضوابط کی روشنی میں اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دی گئی،سابق آئی سی سی امپائرمیاں محمد اسلم کو کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا گیاجبکہ اراکین میں سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز،سابق پی سی بی پینل امپائرز تصدق جمال،رانا سہیل منظور،مسعود احمد خان اور سینئر کرکٹ آرگنائزرعبدالماجد خان کو شامل کیا گیا۔ چیئرمین ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کمیٹی کے قیام کا مقصد نوجوان کرکٹرزکو کلب کی سطح پرہی ان قوانین سےآگاہی دینا اور عمل درآمد کاعادی بنانا ہے، لاہور چیلنج کپ کے دوران پی سی بی قواعد وضوابط پرعمل درآمد بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے