English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی ٗ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز سرگرم ٗ آٹا مہنگا ہوگیا

گندم کی نئی فصل نہ خریدے جانے اوروفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے اب تک آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا ٹونس نہیں لیا گیا
کمشنر کراچی سیکریٹریٹ میں قائم چیک اینڈ بیلنس کے ناقص نظام کے باعث 5کلو آٹے کی قیمت 300روپے تک جاپہنچی
کراچی (کامرس ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی نئی فصل نہ خریدے جانے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اپریل سے لے کر اب تک آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیے جانے کے سبب منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کو من مانی قیمتوں پر گندم اور آٹا فروخت کرنے کا آزادانہ موقع مل گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے گندم کے 100 کلو کے تھیلے کی قیمت میں کئی سو روپے اضافہ کرنے کے بعد چکی مالکان نے تیسری بار آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا اور گزشتہ چند روز کے دوران چکی کے آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 60 روپے سے 80 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ڈھائی نمبر آٹے، میدے اور فائن آٹے کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں لیکن سندھ اور شہری انتظامیہ قیمتوں میں اس اضافے کو روکنے کے بجائے سب اچھا ہے کے راگ الاپ رہی ہے۔ اپریل تا اکتوبر کے عرصے میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 15 روپے، میدہ اور فائن آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو جبکہ آٹے کے 10 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا۔ کمشنر کراچی سیکریٹریٹ میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ناقص ہونے کے باعث چکی مالکان بھی مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے سے تاحال باز نہیں آئے اور 5 کلو آٹے کی قیمت 300 روپے تک پہنچا دی ہے جو ایک ہفتے پہلے تک 240 روپے تک تھی۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پر ایک کمپنی نے ریٹ لسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق چکی آٹا 5 کلوگرام 330 روپے مقرر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے