English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف واپس نہ آئے تو عمران خان پر این آر او کا الزام لگے گا، بابر اعوان

القمر

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف باہر جاکر واپس نہیں آئے تو کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آراو کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کے لیےحکومت سزا یافتہ قیدی سے سیکورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، جو حکومت باہر جانے کی اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے، جب یہ مشرف کے دور میں گئے تو ماڈل ٹاون سمیت کٹے اوربچھڑے بھی دے کرگئے تھے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ دارعدالتوں کے اشتہاری ہیں، نیب عدالتیں اور قانون ان کے اشتہاری رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ کہتے ہیں ہم نے پیش نہیں ہونا، اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگا ہوا ہے کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہوکر واپس آگیا، یہ بھی اگر جاکر واپس نہیں آتے تو حکومت جواب دہ ہے، پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آراو کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے