English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل ڈائمنڈ کیٹیگری میں 59 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے پی ایس ایل فائیو کیلیے ابتدائی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل 59غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ۔ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 19، ویسٹ انڈیز کے12 ،جنوبی افریقا کے 11 جبکہ بنگلا دیش اور سری لنکا کے 5،5کرکٹرز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 12نومبر تک جاری رہے گا،ابتدائی فہرست میںشامل کھلاڑیوں کی تعداد میںآئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت 12کھلاڑیوں نے تاحال رجسٹریشن کرلی ہے۔ ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز ہیں۔ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں11جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں وان دیا دوسن سب سے نمایاں کرکٹر ہیں جن میںمحمود اللہ،مستفیض الرحمان،وان دیر مروے، نروشن ڈکوالا ، داشن شناکا، فواد احمد، کرس گرین، بین لاف لین، نجیب اللہ زاردارن، قیص احمد اور اشرو اڈانا بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔اب تک ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں افغانستان کے نجیب اللہ زاردان ، قیص احمد،آسٹریلیا کے فواد احمد، کرس گرین اوربین لاف لین،بنگلہ دیش کے محمود اللہ ریاد، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان اورتمیم اقبال ،انگلینڈ کے ٹام بنٹن، این بیل، راوی بوپارہ، ٹم برسنین، پیٹ براؤن، میسن کرون، لیام ڈاسن، لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان، ٹام کوہلر، جوئے ڈینلے، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس اور لیوک رائٹ شامل ہیں جبکہ نیدرلینڈ کے وان دیر مروینیوزی لینڈ،لیوک رونکی،جنوبی افریقا کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وان دیا دوسن، روبی فرائے لنک، سیمن ہارمر، ہائیو کھہن،دوانے اولیور، ہاردس ولوئین، دانے ولازاور ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔سری لنکا کے نروشن ڈک والا، دانوشکا گوناتھیلاکا، کوشال مینڈس، داشن شناکا اور اشرو اڈانا بھی فہرست مین شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، فابیان ایلن،راحکیم کورن وال،برینڈن کنگ، شیر فانیرو تھرفورڈ، اشانے تھامس،کیسرک ولیمز،جانسن چارلس، شائے ہوپ، الزری جوزف، کیمو پاؤل اور مارلن سیموئلز بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔ابتدائی فہرست میںشامل کھلاڑیوں کی تعداد میںآئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کوطے شدہ کٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے