English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انور مجید کے اومنی گروپ کیخلاف ایف بی آر بھی سامنے آگیا

صدر کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس تیار کرلئے گئے
تیار کئے گئے ریفرنس میں انور مجید ٗ یونس قدوائی اور سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر ) نیب، ایف آئی اے کے بعد اومنی گروپ کے خلاف ایف بی آر بھی میدان میں آگیا۔ایف بی آر نے انور مجید کے اومنی گروپ کے خلاف 8 ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر بے نامی زون نے صدر، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن کے قریب بے نامی جائیدادوں پر ریفرنس فائنل کرلیے، ریفرنس میں انور مجید، یونس قدوائی، اومنی گروپ کے سی ایف او اسلم مسعود کو تحقیقات میں شامل کرلیا،ٹھٹھہ سیمنٹ اور سمٹ بینک کے کروڑوں کے شیئرز کے معاملے پر بھی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اومنی گروپ کے انور مجید کے بیٹوں کو بھی ریفرنس میں شامل کرلیاگیاکینٹ اسٹیشن پلازا ہوٹل پر قبضے پر بھی ریفرنس داخل کیا جائے گابے نامی پراپرٹیز اور شیئرز کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے،اومنی گروپ کے ملازمین کے ناموں پر انور مجید اور دیگر نے پراپرٹیز خریدیں ایف بی آر بے نامی زون نے بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے یونس قدوائی کچھ عرصہ قبل پاکستان سے مفرور ہوکر کینیڈا میں ہیں،تمام کیسز جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شروع کیے گیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے