کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 250 اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1466 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 86 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 73 ہزار 903 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔
