پشاور (جسارت نیوز ) ایبٹ آباد میں جاری 33ویں نیشنل گیمز کے تائیکوانڈو ایونٹ میں مزید پانچ میڈلز کا فیصلہ ہو گیا جس میں پاکستان آرمی مجموعی طور پر پندہ سونے چھ چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ545پوائنٹس حاصل کر کے اپنی فیصلہ کن برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ واپڈا9سونے8چاندی اور 4کانسی کے تمغوں کے ساتھ383پوائنٹس اپنے نام کرتے ہوئے دوسری اور پاکستان ائر فورس194پوائنٹس حاصل کر کے ایک سونے چار چاندی اور 12کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ریلویز چوتھے ، ہائیر ایجوکیشن چھٹے اور میزبان کے پی کے ایک چاندی اور چھ کانسی کے تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ایبٹ آباد کے ثانوی تعلیمی بورڈ ہال میں منعقدہ تائیکوانڈو ایونٹ میں پانچ مزید تمغوں کا فیصلہ ہوا جس میں واپڈا تین،آرمی اور پی اے ایف ایک ایک سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے خواتین کے 53ویٹ کیٹگری میں پاکستان آرمی کی نقش نے سونے، ہائیر ایجوکیشن کی خدیجہ نے چاندی، ریلویز کی اقراء اور گلگت بلتستان کی منیبہ نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ57کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کی مدیحہ نے پہلی، آرمی کی فرسین نے دوسری پی اے ایف کی اقصیٰ اور ہائیر ایجوکیش کی یمنا سوئم قرار پائین اور انہوں نے بالترتیب سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
