English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے حکومتی شرط غیر قانونی ہے، نواز شریف

القمر

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے لئے حکومتی شرط غیر قانونی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے ٹیلی فون پر نواز شریف، مریم نواز اور اپنی والدہ سے مشاورت کی۔

اس دوران نواز شریف نے کہا کہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کے لئے حکومتی شرط غیر قانونی ہے، عدالت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا، عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے