پارک ویو ، سکائی پاک ، رائزنگ سٹار اور گولڈن گلوب نے ٹھٹھہ سیمنٹ اور ایک بینک سمیت مختلف کمپنیوں کے شیئرز خریدے
بورڈ آف ڈائریکٹرز معمولی ملازم نکلے‘ایف بی آر کے ریفرنس پر ایڈجوڈکیٹنگ اتھارٹی نے چاروں کمپنیوں کو نوٹس جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے مختلف کمپنیوں کے ایک ارب40 کروڑ روپے مالیت کے شیئرز خریدنے والی 4 بے نامی کمپنیوں کاسراغ لگالیا جن میں سیمنٹ کمپنی اورایک بینک کے شیئرز بھی شامل ہیں۔ مذکورہ بے نامی کمپنیوں کا تعلق سندھ سے ہے اور ایف بی آر کراچی نے ان کیخلاف ریفرنس ایڈجوڈکیٹنگ اتھارٹی کو بھجوا دیاہے۔ایف بی آر کی تحقیقات کے مطابق پارک ویو ، اسکائی پاک ، رائزنگ اسٹار اور گولڈن گلوب نے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور سمٹ بینک سمیت ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کے ایک ارب 40 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے۔ ان بے نامی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز معمولی ملازم ہیں۔ ایف بی آر کے دائر کردہ ریفرنس پر ایڈجوڈکیٹنگ اتھارٹی نے چاروں کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

