پاکستان میں مقبول ترین موٹرسائیکل سپر پاور بنانے والے دارے این جے آٹوز کی جانب سے اپنے معزز ڈیلرز کو اکثر مواقع پر دنیا بھر کی سیر و تفریح کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں گزشتہ دنوں این جے آٹوز کے منیجر جمیل احمد کی سربراہی میں سپر پاور موٹرسائیکل کے16 ڈیلرز کو ملائیشیا کا تفریحی دورہ کرایا گیا جس میں موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر کے علاوہ عثمان غنی‘ سلمان احمد‘ مشتاق ساسولی‘ شہزاد عوان‘ علی احمد‘ عبدالرئوف ‘امام بخش‘ فضل الرحمن‘ نور الرحمن‘ مرا د بخش وغیرہ شامل تھے پانچ دن اور چار راتوں پر مشتمل ملائیشیا کے تفریحی دورے کے موقع پر این جے آٹوز کے منیجر جمیل احمد تمام وقت معززڈیلرز کی خاطر تواضع اور انہیں گھمانے پھرانے میں مصروف ہے۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں گزرے دن اور راتیں یادگار بن گئے این جے آٹوز کے منیجر جمیل احمد اور کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر نے تفریحی دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاں کی51 فیصد آبادی مسلمان اور49 فیصد غیر مسلم ہے بڑی تعداد شامل کی ہے جو بنگلوں میں رہتی ہے اس سلسلے سے پہلے اور بعد میں موسم معمول کے مطابق رہتا ہے۔ ملائیشیا کا خوبصورت تفریحی مقام سن وے لاگون ہے جہاں سوئمنگ پول اور فائیو ڈی سینما موجود ہیں یہاں انری کی فیس تقریباً10 ہزار روپے پاکستانی ہے یہاں ڈیلرز نے بہت زیادہ انجوائے کیا۔ معزز ڈیلرز کو جینٹنگ آئی لینڈ‘ پبترا جایا اور باتو کھنیپ کی سیر بھی کرائی گئی تمام ہی ڈیلرز بھر پور لطف اندوز ہوئے کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر نے کہا کہ ہم این جے آٹوز کے مالکان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ڈیلرز کیلئے اس تفریح ٹور کا اہتمام کیا اور دنیا کے ایک خوبصورت ملک کی سیر کرائی۔

