ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلشن اقبال میں پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت

پی آئی اے ملازمین کافی عرصے سے کلو کے حساب سے انہیںٹشو پیپرز بیچتے ہیں‘ مالک سیلون
جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کیخلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ ترجمان پی آئی اے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، پی آئی اے کے عملے نے ٹشو پیپرز کو بھی نہیں بخشا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک ہیئر ڈریسر شاپ پر پی آئی اے کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین نے مبینہ طور پر خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپرز کو بھی نہ چھوڑا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے معروف سیلون پر پی آئی اے کے ٹشو پیپرز استعمال ہورہے ہیں جبکہ سیلون کے مالک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کلو کے حساب سے ٹشو پیپرز بیچتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ٹشو پیپرز خرید رہے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں