English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں بغاوت، 133 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری

انقرہ: ترکی میں بغاوت میں ملوث  دفتر استغاثہ نے 133 فوجی اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کردیئے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جانے والے فوجیوں پر شبہ ہے کہ وہ 2016ءکی فوجی بغاوت میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ فوجی جلا وطن سیاست دان فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے بھی مبینہ رابطے استوار کیے ہوئے تھے۔

گرفتاری کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے پولیس اور فوجی حکام نے 45 صوبوں میں چھاپے مار کر 101فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگرفوجیوں کی  گرفتاری کیلئے کوششیں جا ری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے