English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانی کا کنکشن منقطع ہونے پر برنس روڈ کے مکین مشتعل

مظاہرین علاقے میں 20 روز سے پانی کی فراہمی بند ہونے پر واٹر بورڈ کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے
کراچی( کرائم رپورٹر) علاقے کا پانی کنکشن منقطع کرنے کیخلاف برنس روڈ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے ایس ایم لاء کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورشاہراہ کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے سیوریج سسٹم درست کرنے کے نام پر ایس ایم لاء کالج کے قریب محمد بن قاسم روڈ اور ڈاکٹر ضیاء الدین رود پر کھدائی کی گئی۔ اس دوران کالج کے سامنے والے علاقے میں محمودہ سلطانہ روڈ بھی شامل ہے کے مکینوں کو پانی فراہم کرنیوالا کنکشن منقطع کردیا گیا۔ یہاں علاقہ مکین20 روز سے پانی سے محروم ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اس ضمن میں واٹر بورڈ حکام سے رابطہ کیا کہ ان کا پانی بحال کیا جائے تو انہیں کوئی مثبت جواب نہ ملا جس پر علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے واٹر بورڈ کیخلاف نعرے بازی اور پانی کی جلد فراہمی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے