English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ا�سران کی اگلے گریڈ میں ترقی

سینئر ڈائریکٹر آشکار داور کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا
ندیم عاصم گریڈ 19 اور محمد ندیم وارثی گریڈ 18 ، اپنے شعبہ جات میں وسیع تجربے کے حامل ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر ڈائریکٹر آ شکارڈ اور کرگریڈ بیس میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا جبکہ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم عاصم کو گریڈ19 میں ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن محمد ندیم وارثی کو گریڈ17 سے گریڈ18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹڑیشن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر آ شکار داور، انوائرمینٹل انجینئرنگ ماسٹرز کی اعلیٰ تعلیمی قابلیت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وسیع و مسلمہ تجربے کے حامل ہیں وہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور انجینئرنگ باڈیز کی 33 سالہ رکنیت کے علاوہ ملک میں ایک معروف اسلامک اسکالر، اعلیٰ پایہ مقرر اور خصوصی طور پر سیرت نبوی کے پروگراموں میں بحیثیت میزبان کے ایک نمایاں مقام و شناخت کے حامل ہیں سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایس بی سی اے کے دیگر دو افسران گریڈ 19 میں ترقی پانیوالے ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل) ندیم عاصم اور گریڈ18 میں ترقی کئے گئے محمد ندیم وارثی بھی اعلیٰ تعلیمی قابلیت و اہلیت کے ساتھ اپنے شعبہ جات میں وسیع تجربے کے حامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے