English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پومپیو کی فلسطین میں یہودی بستیوں کی حمایت پر امریکی کانگریس کی مذمت

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی کانگرس کے 135 ارکان نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی فلسطین میں یہودی بستیوں کی حمایت پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکی ارکان کانگریس کی طرف سے تیار کردہ پٹیشن میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غرب اردن میں یہودی آبادکاری کی حمایت سے متعلق اپنا بیان واپس لیں۔ خیال رہے کہ یہ پٹیشن ایک ایسے وقت میں تیار کی گئی ہے جب 4 روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سالہا سال سے چلی آرہی پالیسی کے برعکس ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اب فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو خلاف قانون نہیں سمجھتا۔ ان کے اس بیان پر عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ امریکی کانگرس کے ارکان کا کہنا ہے کہ 1978ء میں امریکا نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اصولی مؤقف اختیار کیا تھا جس میں ان بستیوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا گیا تھا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کا مؤقف فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔ ارکان کانگرس کا مزید کہنا ہے کہ پومیوکے اعلان سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان 2 ریاستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ارکان نے امریکی حکومت پر جنیوا 4 کے آرٹیکل 49 کو نظرانداز کرنے کا الزام عاید کیا جس میں کسی قابض ملک کو مقبوضہ ملک کے کسی علاقے پر ملکیت کا دعویٰ کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔ جنیوا کنونشن میں کسی آبادی کو جو صدیوں سے وہاں آباد ہو طاقت کے ذریعے نکال باہر کرنے کو غیرانسانی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے