ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کے تشدد سے ملزم ش�ری جاں بحق �وگیا ا�ل خان� کا احتجاج

حسین آباد کا رہائشی نعمان عرف نومی کو چند روز قبل شراب سمیت حراست میں لیا گیا تھا
متوفی ملزم شراب نوشی کا عادی اور عدالتی حکم پر زیر ضمانت تھا، کسی نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، پولیس کا موقف
کراچی (کرائم رپورٹر) عزیز آباد پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کی تردید۔ تفصیلات کے مطابق حسین آباد کا رہائشی نعمان عرف نومی ولد عبدالقادرجسے عزیزآباد پولیس نے 17نومبر کو شراب رکھنے پرگرفتار کیا تھا دوران علاج سول اسپتال میں دم توڑ گیا، متوفی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عزیز آباد پولیس کے اہلکاروں نے متوفی پر تھانے میں تشدد کیا، متوفی کے والد اور والدہ کے مطابق عزیز آباد تھانے کا افسر شہزاد تھانے میں نعمان پر تشدد کرتا رہا اور انہوں نے تشدد سے روکنے کے لئے اسے تین ہزار روپے دیئے، اہلخانہ کے مطابق 18نومبر کو نعمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے جیل منتقل کیا گیا، جیل اہلکاروں نے بھی اس پر تشدد کیا اور ہم سے20 ہزار روپے طلب کئے بعدازاں ہم نے انہیں5ہزار روپے دیئے،18نومبر کی شب نعمان کو تشویشناک حالت میں سینٹرل جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا اورحالت نہ سنبھلنے پر جمعرات21 نومبر کو جیل انتظامیہ نے اسے سول اسپتال منتقل کیا جہاں اتوار کی صبح چھ بجے نعمان دوران علاج چل بسا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان عرف نومی ولد عبدالقادر 18جنوری 2019 کو گرفتار ہوا جس کے قبضہ سے 24 بوتل شراب غیر قانونی برآمد ہوئی تھی ، 19جنوری کو ملزم نعمان زریعہ I.O۔ASI دائم علی عدالت کے حکم پر جیل جمع کرایا گیا جس کا چالان 04.02.2019 چارج شیٹ نمبر 40/2019 کے تحت عدالت کو ترسیل کیا گیا۔(اس کا مقدمہ الزام نمبر2019/33 بجرم دفعہ 4/3 امتناع منشیات تھانہ عزیزآباد میں درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں