ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا نومبر 28, 2019 کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا۔