English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے،بلاول بھٹو

تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے
پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ‘ معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کیلئے بحالی کا خاتمہ کیا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے اور سرکاری جامعات کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی طلبہ یونینز کی بحالی کی حامی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ طلبہ یونین کی حمایت کی ہے، لاہور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے آج طالب علم مارچ کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے بھی طلبہ یونینز بحال کر دی تھیں مگر معاشرے کو غیر سیاسی بنانے کے لیے طلبہ یونینز کی بحالی کا خاتمہ کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سرکاری یونیورسٹیوں کی نجکاری کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے