English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کرنا ہوگی، چودھری سرور

القمر

لاہور (آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کرنا ہوگی، 22ہزار خواتین کو بیوہ، 11ہزار خواتین کی بے حرمتی کرکے بھارتی افواج دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اور انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے ۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں 30سالوں کے دوران 1ہزار خواتین سمیت 95ہزار سے
زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں بے گناہ کشمیری آج بھی جیلوں میں قید ہیں مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں جذبہ کم نہیں ہو سکا بلکہ ہر گزارتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یک آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں بھول سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے دونوں کو دنیا کی طاقت جدانہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان کے22کروڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہے ہیں کشمیر کی آزادی کے لییہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کر نے کی بجائے 119روز میں کشمیر میں جاری بدتر ین کر فیو اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق حل کروایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف آواز بلند کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے