English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان،فیکٹری میں دھماکہ 16 جاں بحق 90 زخمی

سوڈان: فیکٹری میں ہول ناک دھماکے کے بعد شعلے بلند ہورہے ہیں‘ کئی حصے تباہ ہوگئے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق خرطوم کے شمال میں واقع صنعتی علاقے میں ٹائلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں منگل کے روز آگ لگی ہے، جس کے بعد شعلے اور دھویں کے بادل آسمان کو چھونے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔ پولیس نے آتش زدگی کے واقعے کے بعد پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ سوڈان کی احتجاجی تحریک سے وابستہ ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی نے آتش زدگی سے 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں دارالحکومت خرطوم کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے والے تمام ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے فوری طور پر اپنے اپنے اسپتالوں میں پہنچ جائیں۔ ابتدائی طور پر سوڈان کے سرکاری ٹیلی وژن نے آتش زدگی کے خوف ناک واقعے میں بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاع دی۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکا بہت زوردار تھا اور فیکٹری کے احاطے میں کھڑی بہت سی کاریں آگ لگنے سے مکمل جل گئیں۔ مقامی سیکورٹی ذرائع کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے