نئی دہلی: بھارت میں انسانیت شرما گئی، ریاست اتر پردیش میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگادی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 23 سالہ خاتون نے رواں برس مارچ میں 2 افرادکے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ خاتون کوتشویشناک حالت میں اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا 90 فیصد جسم کا حصہ جھلس چکا ہے۔
خبر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے خاتون کوآگ لگانےکے شبے میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتارکیے گئے افراد میں مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 27نومبرکو جانوروں کی ڈاکٹر کو حیدرآباد میں زیادتی کے بعد آگ لگاکرقتل کردیا گیا تھا۔
واضھ رہے کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کے 92واقعات پیش آتے ہیں جبکہ حکومتی اعدادوشمارکے مطابق صرف 2017ء میں پولیس نے 33658 مقدمات ریپ کے حوالے سے درج کیے تھے۔

