کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے کیخلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم کااعلان کل کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا اعلان کرینگے،ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز 8 دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کریگا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے ۔سرنگا لکمل 2 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی 16 رکنی اسکواڈ اعلان کر رکھا ہے ۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز آٹھ دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ11دسمبر سے شروع ہوگا۔
