English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی یونیورسٹی اور ایس ایم لاء کالج نے سیمی فائنلزکے لئے کوالیفائی کر لیا

القمر

کراچی (اے پی پی) ایس ایم لاء کالج نے پی آئی بی لاء کالج کو 85 رنز سے شکست دے دی۔ ایس ایم لاء نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ محمد عمران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے87 رنز اسکور کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ راہب نے 25 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز اسکور کئے جبکہ وقار نے 41 رنز اور شہباز نے 23 رنز دیکرایک ایک کھلاڑی کا آئوٹ کیا۔ جواب میں پی آئی بی کالج 176 کے تاقب میں 91 رنزپر ہی پوری ٹیم پولین واپس لوٹ گئی اور کوئی بھی بٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ وقار 2 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر17 رنز بنانے والے واحد کھلاڑی تھے جبکہ قصر نے 7 رنز، سیمع نے16 رنز اور محمد عمران نے 25 رنز دیکر2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے