English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپرا نے بجلی 26 پیسے مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 26 پیسے مزید مہنگی کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عوام پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے یہ فیصلہ جولائی ستمبر 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کیا ہے، اس کیس پر نیپرا نے 26 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صافین پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر منتقل ہونے والا بوجھ 14ارب روپے ہی رہے گا جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ 26نومبر کو نیپرا نے فی یونٹ بجلی 14 پیسے مہنگی کی تھی اور یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی جس کے باعث صارفین پر سالانہ 14 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے